Tuesday, May 11, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب کی نواز شریف، احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

نیب کی نواز شریف، احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری
October 22, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیئرمین نیب نے نواز شریف ، فواد حسن فواد، آفتاب سلطان، احسن اقبال کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری دیدی۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف، فواد حسن فواد، آفتاب سلطان، احسن اقبال کے خلاف سکیورٹی گاڑیوں کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ نیب اعلامیہ کے مطابق 73 سکیورٹی گاڑیوں کے غیر استعمال سے خزانے کو پونے دو ارب روپے کا نقصان ہوا۔ رانا ثنااللہ اور علیم خان کے خلاف کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ چیئرمین نیب جسٹس )ر( جاوید اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیب کا ایمان کرپشن فری پاکستان ہے، میگا کرپشن کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ مفرور اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانو ن کے مطابق اقدامات اٹھائے جائیں، بدعنوان عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے جہاں قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، ڈی جیز نیب، ڈی جی آپریشن نیب، پراسیکیوٹر جنرل نیب اور اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔