Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب کیسز میں اپوزیشن رہنماؤں کی طلبی پر پیپلزپارٹی کا سیاسی پاور شو پر غور شروع

نیب کیسز میں اپوزیشن رہنماؤں کی طلبی پر پیپلزپارٹی کا سیاسی پاور شو پر غور شروع
August 11, 2020
 کراچی (92 نیوز) نیب کیسز میں اپوزیشن رہنماؤں کی طلبی پر پیپلزپارٹی نے بھی سیاسی پاور شو پر غور شروع کر دیا۔ بلاول بھٹو زرداری پہلے محدود پھر بڑے سیاسی اجتماعات میں شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی کا سندھ بھر میں پہلے مرحلے میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ سامنے آیا۔ سندھ میں سیاسی سرگرمیوں کا پہلا فیز مکمل کرنے کے بعد بڑے عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا جائے گا۔ پیپلزپارٹی نے 12 اگست کو تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں مظاہروں کا اعلان کیا۔ بجلی کی غیر اعلانیہ بندش اور مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے۔ احتجاجی مظاہروں میں پیپلزپارٹی کے مرکزی، صوبائی رہنما بھی شریک ہونگے۔ پیپلزپارٹی کے تحت کراچی میں بھی 12 اگست کو احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ عشرہ محرم کے بعد پیپلزپارٹی محدود سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی ۔ محرم کے بعد ملک گیر رابطہ مہم کا آغاز کیا جائے گا۔