نیب کا مقصد صرف پکڑ دھکڑ نہیں ہے ،چیف جسٹس پاکستان ‏

نیب پکڑ دھکڑ ‏ چیف جسٹس پاکستان ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز سپریم کورٹ آصف سعید کھوسہ نیشنل بینک عطا اللہ
۲۳ مئی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں کرپشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان آصف سعید  کھوسہ نے ریمارکس دیے کہ نیب کا کام صرف پکڑ دھکڑ کرنا نہیں ہے ۔

نیشنل بینک میں بطور کیشیئر  ملزم عطا اللہ  پر نیب کی جانب سے کرپشن کا الزام عائد کیا گیا  ،  ملزم کی بریت کیخلاف نیب اپیل پر سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ نیب کو سوچنا چاہئے کہ صرف کیس بنانا مقصد نہیں ، اسی رویے کی وجہ سے لوگ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں ۔

عدالت نے ملزم عطا اللہ کی بریت کیخلاف نیب کی اپیل مسترد کر دی ۔

تازہ ترین ویڈیوز