نیب کا سوالنامہ دیکھ کر مزہ آیا، خاطر خواہ جواب دوں گا، مراد علی شاہ


نیب ، سوالنامہ ، مزہ ، خاطر خواہ ، جواب ، مراد علی شاہ
۲۹ ستمبر, ۲۰۱۹ ۸:۱۳ دن

 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا نیب کا سوالنامہ دیکھ کر مزہ آیا، خاطر خواہ جواب دوں گا۔

سندھ کے وڈے سائیں کی کراچی میں پریس کانفرنس ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما بندہ علی لغاری کو جیالوں کی صف میں شامل کرا دیا۔ مراد علی شاہ بولے گرفتاری کا خوف  نہ نیب کےسوالنامے سے پریشانی ہے جو پوچھا گیا سب بتاونگا۔

سندھ حکومت کے کپتان نے وزیراعظم کے تاریخی خطاب پر مکرر تبصرے سے گریز کیا تاہم پانی کو ترستے کراچی پر بجلی  گراتے ہوئے کہا کہ “کےفور” منصوبے میں رکاوٹ ہیں۔

وزیر اعلی مرادعلی شاہ نے دعوی کیا کہ سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی ارکان کی سنچری جلد مکمل ہونے والی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز