نیب کا خیبرپختونخوا میں 2012 سے 2016 تک اربوں کے گھپلوں کا انکشاف


نیب ایگزیکٹو بورڈ ، اجلاس ، شہبازشریف ، سرتاج عزیز ، انکوائری ، منظوری
16 جولائی, 2020 2:08 شام

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے خیبرپختونخوا میں 2012 سے 2016 تک اربوں کے گھپلوں کا انکشاف کردیا۔ خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں کےلئے مفت درسی کتب کی انکوائری مکمل کرلی۔

نیب دستاویزات کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2012 سے 2016 تک اربوں کے گھپلے ہوئے۔ کتب کی تقسیم میں خیبرپختونخوا میں 1.45 ارب روپے کے گھپلے ہوئے۔

دستاویزات کے مطابق حالیہ ضم شدہ اضلاع میں بھی 31 کروڑ کے گھپلے ہوئے، سرکاری اسکولوں کیلئے ضرورت سے زائد کتب چھاپی گئیں۔

تازہ ترین ویڈیوز