Monday, November 30, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیب کا ایک بار پھر شہبازشریف پرتحقیقات میں عدم تعاون کا الزام

نیب کا ایک بار پھر شہبازشریف پرتحقیقات میں عدم تعاون کا الزام
October 21, 2020 04:42 pm

لاہور ( 92 نیوز) نیب نے ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام لگا دیا ، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف نے بیرون ملک خریدی گئی پراپرٹیز سے متعلق جواب نہیں دیا۔

منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف سے ہونے والی تحقیقات سے متعلق رپورٹ 92 نیوز کو موصول ہوگئی ، نیب نے ایک بار پھر شہباز شریف پر تحقیقات میں عدم تعاون کا الزام  لگایاہے ۔ نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی چار پراپرٹیز سے متعلق سوالات کئے گئے ، رپورٹ کے مطابق شہباز شریف نے بیرون ملک خریدی گئی پراپرٹیز سے متعلق جواب نہیں دیا۔ شہباز شریف نے 2005 سے 2020 تک ادا کی گئی ماہانہ اقساط سے متعلق نیب کو کوئی جواب نہ دیا۔

شہباز شریف کے مطابق بزنس معاملات کو دیکھنے والا ملازم 2017 میں وفات پا چکا ہے ، ان سے فیملی ممبران کے اکاؤنٹس میں آنے والی رقم بارے پوچھ گچھ کی گئی لیکن جواب نہیں دیا گیا۔

رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ شہباز شریف سے بیرون ملک خریدی گئی پراپرٹی سے متعلق پوچھ گچھ کرنا باقی ہے۔

رابطہ کیجیے