نیب ٹیم کی بلٹ پروف گاڑیوں بارے نواز شریف سے جیل میں ڈھائی گھنٹے تک ‏تفتیش

۲۷ مئی, ۲۰۱۹ ۳:۱۲ شام

لاہور ( 92 نیوز) نیب کی ٹیم نے نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک تفتیش کی ۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نے العزیزیہ ریفرنس کے مجرم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں تقریباً ڈھائی گھنٹے تک پوچھ گچھ کی ۔

ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم نےبلٹ پروف گاڑیوں سے متعلق سوالات کئے ۔ نیب کی ٹیم  تحقیقات کے بعد جیل سے واپس روانہ ہو گئی۔

تازہ ترین ویڈیوز