Saturday, November 28, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیب ٹیم قانون کے مطابق حمزہ شہباز کے گھر گئی، نعیم الحق

نیب ٹیم قانون کے مطابق حمزہ شہباز کے گھر گئی، نعیم الحق
April 7, 2019 07:01 pm

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی  نعیم الحق  نے کہا کہ  نیب ٹیم قانون کے مطابق حمزہ شہباز کے گھر گئی، وزیراعظم نے  احکامات نہیں دیے ، نوازشریف سمیت تمام چوروں نے جس بے دردی سے ملک کو لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔

اسلام آباد میں عمران خان ٹی 20 لیگ کے فائنل میچ کے بعد  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون  خصوصی نعیم الحق نے کہا  نیب کی ٹیم کے حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپے کے احکامات وزیر اعظم نے نہیں دیے ۔

نعیم الحق نے آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن کے ملین مارچ اور دھرنے کے اعلان کو آڑے ہاتھوں لیا ،بلاول بھٹو کی انگریزی  تقاریر کا  مذاق بھی اڑایا۔

مشیروزیراعظم کا کہنا تھا پنجاب بڑا صوبہ ہے ، وہاں ہر کسی کی شکایت سننا آسان کام نہیں، بلدیاتی الیکشن کے بعد منتخب نمائندے لوگوں کے مسائل حل کریں گے ۔

رابطہ کیجیے