نیب والے مجرموں سے بارگین کر رہے ہیں ، حمزہ شہباز

۰۸ نومبر, ۲۰۱۸ ۵:۳۷ شام

لاہور (92 نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ نیب والے مجرموں سے بارگین کر رہے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت میں حمزہ شہباز نیب کیسز پر بھی کھل کر بولے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا ایک ماہ گزر گیا نیب شہباز شریف کے خلاف کچھ ثابت نہیں کر سکا۔ ان کہنا تھا کہ کابینہ میں نیب زدہ وزرا بیٹھے ہیں۔ عمران خان نیب کے اتحادی بنے ہوئے ہیں۔ نیب خود کل صفائیاں پیش کر رہا تھا وقت یہ آگیا ہے کہ سپریم کورٹ بھی نیب کو سیاست زدہ قرار دے دیا ہے۔

حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جھوٹ پر جھوٹ اور یوٹرن پر یوٹرن کی سیاست جاری ہے۔ قرض کی بجائے خود کشی کا اعلان کرنے والے آج کشکول اٹھا کر پھر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا عمران خان نے اڑھائی ماہ جتنے یوٹرن لئے قوم احتساب کرے گی۔ کنٹینر کے وعدے جھوٹے ثابت ہوں گے۔

حمزہ شہباز نے سوال اٹھایا کہ عمران خان نیازی کو بھول کیوں جاتے ہیں کہ انہیں بنی گالا تجاوزات کا جرمانہ بھرنا ہے اور علیمہ خان بھی آف شور کمپنی کا حساب دیں۔ حکومت ہر محاذ پر جھوٹ بول رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز