Wednesday, December 2, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

نیب والے حکومت سے رابطہ کرنے کیلئے کہتے ہیں ، حمزہ شہباز

نیب والے حکومت سے رابطہ کرنے کیلئے کہتے ہیں ، حمزہ شہباز
April 13, 2019 08:32 pm

لاہور (92 نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  نیب والے مجھے حکومت سے رابطہ کرنے کے لئے کہتے ہیں ۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیب والے کبھی  مجھے حکومت سے رابطہ کرنے کا کہتے ہیں ، انتظار ہے عدلیہ کب مجھے اور نیب کو بلائے اور حساب کتاب ہوجائے ۔

فواد چودھری پر تنقید کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ  وہ علیم خان کی ضمانت مانگ رہے ہیں ،نواز شریف کی پارٹی صدارت پر اعتراض کرنے والے  آج جہانگیر ترین کیساتھ بنی گالا میں چائے نوش کر رہے ہیں ، کابینہ اجلاس میں انہیں آئن سٹائن بنا کر پیش کیا جاتا ہے ۔

رابطہ کیجیے