نیب نے وزیر اعلیٰ بزدار اور اہلخانہ کے اثاثوں کی تفصیلات مانگ لیں


نیب ، وزیر اعلیٰ بزدار ، اہلخانہ ، اثاثوں کی تفصیلات ، مانگ لیں ، لاہور ، 92 نیوز
12 اگست, 2020 9:42 شام

لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹوکول کے بغیر ذاتی حیثیت میں نیب میں پیش ہوئے، ایک گھنٹہ چالیس منٹ تحقیقاتی ٹیم کے سوالوں کے جواب دیئے، ذرائع کے مطابق نیب نے سردارعثمان بزدار اور ان کے اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔

نیب لاہور میں ایک اور بڑی پیشی!، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سکیورٹی اور پروٹوکول کے بغیر ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔عثمان بزدار ایک گھنٹہ چالیس منٹ نیب کی تحقیقاتی ٹیم کے سامنے موجود رہے اور سوالات کے جواب دئیے۔

وزیر اعلیٰ نے جاری بیان میں کہا نیب کے سامنے اپنا مؤقف دیا اور لائسنس کے معاملے پر حقائق سے آگاہ کیا، ذرائع کے مطابق نیب کے بیشتر سوالات پر عثمان بزدار نے لا علمی کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مجھے مزید وقت دیا جائے میں معلومات اکٹھی کرکے نیب کا آگاہ کروں گا، نیب لاہور نے عثمان بزدار کو 12 صفحوں پر مشتمل ایک پرفامہ بھی جاری کر دیا۔

عثمان بزدار کو اپنے اور اہل خانہ کے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب لاہور وزیر اعلیٰ پنجاب کو جاری کیے گئے سوالات کے 18 اگست تک جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔

تازہ ترین ویڈیوز

Oops, something went wrong.