Tuesday, March 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا
January 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بنک اکاونٹس میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آگئی، نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیخلاف ریفرنس دائر کر دیا۔

نیب راولپنڈی نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سمیت دیگر کیخلاف ریفرنس احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کردیا ہے۔ مراد علی شاہ کیخلاف توانائی منصوبوں میں اختیارات کے غلط استعمال، خلاف ضابطہ فنڈز جاری کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا ہے۔

ریفرنس کے مطابق سندھ میں توانائی کے منصوبوں میں خلاف ضابطہ فنڈز جاری کئے گئے، نوری آباد پاور کمپنی ، سندھ ٹرانمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی منصوبے میں اربوں کی ہیر پھیر کی گئی۔

نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ، عبد الغنی مجید سمیت 17 ملزمان کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔