Saturday, December 5, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے نواز شریف کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخ کرنیکی سفارش کردی

نیب نے نواز شریف کا شناختی کارڈ، پاسپورٹ منسوخ کرنیکی سفارش کردی
October 9, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کردی۔ توشہ خانہ ریفرنس ، نوازشریف ، پاسپورٹ ، شناختی کارڈ منسوخ ، فیصلہ ، نیب ، وزارت داخلہ کو خط ، اسلام آباد ، 92 نیوز قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزارت داخلہ کو خط لکھ دیا، سابق وزیر اعظم نواز شریف کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ، منسوخ کرنے کی سفارش کردی ہے۔ وزارت داخلہ نے نیب راولپنڈی کی جانب سے لکھا گیا خط موصول ہونے کی تصدیق کردی۔ نیب کے خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے نواز شریف کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوچکے ہیں، اشتہاری قرار دینے کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف توشہ خانہ ریفرنس میں بھی اشتہاری ملزم ہیں، لہذا نواز شریف کی سفری دستاویزات کو منسوخ کیا جائے اور ان کا پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلیک لسٹ میں شامل کیا جائے۔ قومی احتساب بیورو راولپنڈی نے وزارت داخلہ سے کہا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے۔

رابطہ کیجیے