نیب نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین برآمد کرلیے


نیب، سندھ روشن پروگرام، کرپشن، 298 ملین برآمد، راولپنڈی، 92 نیوز
۲۴ نومبر, ۲۰۱۹ ۴:۴۹ شام

راولپنڈی (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اہم پیش رفت، نیب راولپنڈی نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد کرلیے۔ منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔

نیب، سندھ روشن پروگرام، کرپشن، 298 ملین برآمد، راولپنڈی، 92 نیوز
نیب نے سندھ روشن پروگرام میں کرپشن کے 298 ملین روپے برآمد کرلیے

سندھ روشن منصوبے کے چار ملزمان اور دو کمپنیوں نے پلی بارگین کر لی۔ عبدالستار قریشی، عبدالرشید چنا، اسلم پرویز میمن اور بلدیا نے پلی بارگین کر لی۔ منصوبے میں شامل دو کمپنیوں نے بھی رقم واپس کر دی۔

ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ انھوں نے سب کچھ سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کی ایما پرکیا تھا۔ ملزم عبدالستار اسی کیس میں وعدہ معاف گواہ بھی بن چکے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز