نیب نے سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا


نیب، سلیم مانڈوی والا، 9 دسمبر کو طلب، راولپنڈی، 92 نیوز
۰۷ دسمبر, ۲۰۱۹ ۲:۲۲ شام

راولپنڈی (92 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پرآگئے۔ نیب نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈوی والا کو 9 دسمبر کو طلب کر لیا۔

سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکائونٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہو گی۔ سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون سے کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گی۔

نیب راولپنڈی نے اعجاز ہارون کو اومنی گروپ کو 12پلاٹس فرضی ناموں پر الاٹ کرنے پر گرفتار کر رکھا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز