Sunday, March 7, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نے خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی

نیب نے خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی
January 23, 2021

لاہور (92 نیوز) نیب نے خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ رپورٹ کے مطابق خواجہ آصف کی دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے۔

نیب نے خواجہ آصف کی تفتیش سے متعلق رپورٹ احتساب عدالت میں جمع کرا دی۔ نیب کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ خواجہ آصف کی دبئی کے ایک معروف ریسٹورنٹ میں پارٹنرشپ رہی ہے۔

خواجہ آصف دبئی میں واقع جاپانی ریسٹورنٹ "زن" میں شراکت دار تھے، دبئی کی کمپنی آئیمیکو میں ملازمت بھی کی۔

خواجہ آصف کے مطابق 2012ء میں انہوں نے ریسٹورنٹ سے شراکت داری ختم اور 2017ء میں ملازمت ترک کر دی تھی۔

خواجہ آصف ریسٹورنٹ میں شراکت داری اور کمپنی میں ملازمت کے حوالے سے نیب کو تاحال ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔

نیب کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے خواجہ آصف کی ''طارق میر اینڈ کمپنی'' میں پارٹنرشپ ہے۔ طارق میر اینڈ کمپنی کے بینک اکاؤنٹ میں 2009ء میں 100 ملین کی ٹی ٹیز بھیجی گئیں۔

خواجہ آصف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر کوٹ لکھپت جیل میں ہیں۔