Friday, December 4, 2020
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب نوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف آئندہ ہفتے نیا ریفرنس لانے کیلئے متحرک

نیب نوازشریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف آئندہ ہفتے نیا ریفرنس لانے کیلئے متحرک
November 21, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا، نیب نے ایک اور ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی۔ نوازشریف سمیت اہم شخصیات کے خلاف ریفرنس آئندہ ہفتے احتساب عدالت میں دائر کیا جائے گا۔ نیب آئندہ ہفتے نواز شریف سمیت اہم شخصیات کیخلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کرے گا، چیئرمین نیب پہلے ہی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے چکے ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق غیر ملکی شخصیات کی سکیورٹی کیلئے غیر قانونی طریقہ سے 73 سیکیورٹی گاڑیاں خریدی گئیں، نواز شریف نے سارک کانفرنس کے شرکا کیلئے بھی بلٹ پروف گاڑیاں امپورٹ کروائی تھی بلٹ پروف گاڑیاں نواز شریف اور مریم نواز کے زیر استعمال رہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کے غیر قانونی اقدام سے قومی خزانہ کو 1 ارب 95 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔ ریفرنس میں سابق ڈی جی انٹیلی جنس بیورو آفتاب سلطان بھی ملزم نامزد ہیں۔ سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز، فواد حسن فواد سمیت دیگر بھی ملزمان کی فہرست میں شامل ہیں۔

رابطہ کیجیے