نیب میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے


ورلڈ اکنامک فورم نیب کے کام کی تعریف مشعل پاکستان اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۱۱ دسمبر, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۰ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نیب میں تین اعلیٰ افسران کے تقرر و تبادلے کر دئیے گئے۔ چیئرمین نیب کی منظوری سے تینوں افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

ڈی جی نیب کراچی فاروق اعوان کو ڈی جی نیب خیبر پختون خوا تعینات کردیا گیا۔ ایف آئی اے سے نیب آنے والے سینئر افسر نجف قلی مرزا کو  ڈی جی نیب کراچی  جبکہ ڈی جی نیب خیبر پختون خوا فیاض قریشی کو  ڈی جی آگاہی نیب ہیڈکواٹرز تعینات کردیا گیا ہے ۔

چیئرمین نیب کی منظوری سے تینوں اعلی افسران کی تقرری کا نوٹیفکیشن  بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز