Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیب لاہور کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری

نیب لاہور کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری
October 21, 2020
 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور کی 3 سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ڈی جی شہزاد سلیم کی سربراہی میں نیب لاہور کی کارکردگی مثالی رہی ۔ نیب حکام کے مطابق نیب لاہور کو 33911 شکایات موصول ہوئیں۔ نیب نے پلی بارگین کے تحت 15 ارب 81 کروڑ 70 لاکھ روپے ریکور کیے۔ نیب لاہور نے 53 ارب 52 کروڑ 20 لاکھ روپے ریکور کیے۔ نیب لاہور نے 58790 افراد کو ریلیف فراہم کیا۔ نیب لاہور نے 73 ارب 23 کروڑ 70 لاکھ روپے کے ریفرنسز فائل کیے۔ نیب لاہور کے کیسز میں 78 فیصد ملزمان کو سزائیں ہوئیں۔ نیب لاہور نے 3 سال میں 655 افراد کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق 2017 سے قبل اور موجودہ سالوں کی نسبت شہریوں نے تین سالوں میں نیب میں دو گنا شکایات جمع کروائیں ۔ گزشتہ برسوں کی نسبت نیب لاہور نے سالانہ 280 فیصد پلی بار گین کے تحت ریکوری کئے۔ گزشتہ برسوں کی نسبت نیب لاہور نے سالانہ 160 فیصد فراڈ اور خزانے کو نقصان پہنچانے کے الزام میں افراد گرفتار کئے۔