نیب لاہور میں خیابان امین سوسائٹی کے متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنیکی تقریب


۱۳ ستمبر, ۲۰۱۹ ۴:۵۱ شام

 لاہور (92 نیوز) نیب لاہور میں خیابان امین سوسائٹی کے متاثرین میں مالکانہ حقوق کے لیٹر تقسیم کرنیکی تقریب منعقد ہوئی۔ خیابان امین سوسائٹی کے 472 متاثرین میں اپارٹمنٹ اور پلاٹوں کے لیٹر تقسیم کیے گئے۔

پی اور آر بلاک میں ایک سو اکہتر اپارٹمنٹس جبکہ بلاک بی، ایم ،این، پی ،کیو اور ایس کے تین سو ایک پلاٹوں کے لیٹر تقسیم کئے گئے ہیں۔ نیب لاہور کے مطابق حوالے کئے گئے پلاٹوں کے پوزیشن لیٹر اربوں روپے مالیت کے ہیں۔

 نیب لاہور ، خیابان امین سوسائٹی ، متاثرین ، مالکانہ حقوق ، لیٹر ، تقسیم ،  تقریب

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور کے احکامات کے مطابق ہر دو ہفتے بعد نیب ٹیم خیابان امین سوسائٹی کے تعمیراتی کاموں کے معائنہ کیلئے جائے گی۔

تقریب میں متاثرین کو درپیش خدشات اور شکایات پر ان کی دادرسی کیلئے فوری احکامات جاری کئے گئے۔

متاثرین نے چیئرمین  و ڈی جی نیب لاہور کے ہاؤسنگ سیکٹر میں اٹھائے گئے خصوصی اقدامات پر تشکر کا اظہار کیا۔

تازہ ترین ویڈیوز