نیب آفس کے باہر ہنگامہ آرائی ،20 سے زائد ن لیگی کارکن گرفتار


Arest
11 اگست, 2020 2:51 شام

لاہور ( 92 نیوز) مریم نواز کی نیب لاہور آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس کے بعد پولیس نے شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا۔

مریم نواز کی روانگی کے بعد پولیس نے لیگی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع کر دی  جس میں  20 سے زائد ن لیگی کارکنوں کو گرفتارکرلیاگیا۔

آج نیب لاہور میں مریم نواز کو طلب کیا گیا تھا ، مریم نواز کی آمد کے ساتھ ہی ن لیگی کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کر دیا تھا ، پولیس نے لیگی کارکنوں کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تھی ۔

صورتحال کے پیش نظر نیب نے مریم نواز کو سوال نامہ دیکر پیشی منسوخ کر دی تھی  ۔ مریم نواز کی جاتی امرا سے روانگی سے قبل سکیورٹی پر مامور گاڑی میں پتھروں سے بھرے10شاپر رکھے گئے جس کی فوٹیج بنانے پر سکیورٹی عملے نے  92نیوز کے رپورٹر سے بدتمیزی کی اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی۔

تازہ ترین ویڈیوز