نیب اور عمران نیازی کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے، شہباز شریف


نیب ، عمران نیازی ، گٹھ جوڑ ، اثاثے ، منجمد ، شہباز شریف
۰۴ دسمبر, ۲۰۱۹ ۶:۲۶ شام

 لندن (92 نیوز) شہباز شریف نے کہا نیب اور عمران نیازی کے گٹھ جوڑ سے میرے اثاثے منجمد کیے گئے۔

لندن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا نیب اورعمران نیازی کا گٹھ جوڑ کھل کر سامنے آ گیا۔ آشیانہ کیس کے حوالے سے جو پیشرفت ہوئی عمران نیازی اور نیب کے گٹھ جوڑ سے اثاثے منجمد کرنے کی خبر آناً فاناً خبر چلائی گئی، کل وہ عدالت میں سرخرو ہوئے۔ ان کی نیک نیتی کی گواہی عدالت عظمیٰ نے بھی دی۔

شہباز شریف نے کہا کل انہوں نے جو اثاثے منجمد کرانے کے آرڈر کرائے، وہ  تمام اثاثے ڈکلیئرڈ ہیں۔ میرے خلاف تو ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے۔ اگر ایسا تھا تو کل عدالت میں لے آتے۔ اپنی تمام چیزیں ظاہر کی ہوئی ہیں، پھر انہیں منجمد کیسے کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بیوروکریٹس کو لالچ دے کر میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائے۔

شہبازشریف نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے سیاسی حالات پر تشویش ہے۔ جتنی جلدی ان ہاؤس تبدیلی لائے جائے اتنا ہی بہتر ہے۔ عمران خان نیازی پوری قوم اورملک پر بوجھ بن چکا ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز