افسران کیلئے نازیبا الفاظ کے استعمال پر نیب کا مصطفیٰ کمال سے معافی مانگنے کا مطالبہ

نیب افسران نازیبا الفاظ استعمال مصطفیٰ کمال معافی مطالبہ
۳۰ جولائی, ۲۰۱۹ ۴:۲۷ شام

 کراچی (92 نیوز) مصطفیٰ کمال کی جانب سے نیب افسران کیلئے نازیبا الفاظ کا نوٹس لے لیا گیا۔ نیب نے چیئرمین پی ایس پی سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مصطفیٰ کمال نیب افسران کے بارے میں ادا کیے گئے اپنے الفاظ کی معافی مانگے۔ معافی نہ مانگی گئی تو نیب قانونی کارروائی کےلیے عدالت سے رجوع کرے گا۔

 نیب اعلامیے کے مطابق مصطفی کمال کے دور میں 30 ہزار کروڑ روپے کی خطیر رقوم خرچ کرنے کی نیب تحقیقات کرے گا۔ اتنی خطیر رقوم خرچ کرنے کے باوجود کراچی کے مسائل جوں کے توں ہیں ۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نیب مصطفی کمال کے خلاف پہلے ہی احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر چکا ہے۔ مصطفی کمال کے نازیبا الفاظ نیب کی ساکھ کو مجروع کرنے کی مذموم کوشش ہے۔ مصطفی کمال نیب افسران پرتنقید کرنے کے بجائےاپنی تمام توانائیاں احتساب عدالت میں دائر ریفرنس کے دفاع پر خرچ کرے۔

تازہ ترین ویڈیوز