نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے، فردوس عاشق


مریم مفرور بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں ، فردوس عاشق اعوان ‏ اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی مشیر برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم صفدر اپنے ‏مفرور اشتہاری بھائیوں کو عدالت میں پیش کریں، ملکی معیشت کو چونا لگانے والے ڈار انکل کو عدالت ‏میں پیش کریں۔ اپنے ٹویٹ میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم عدلیہ کی تعظیم قانون و آئین مکی بالادستی پریقین ‏رکھنے کا ثبوت دیں، جج صاحبان سے متعلق ریفرنس ایک آئینی مسئلہ ہے، مریم صفدر آئینی مسئلے کو سیاسی ‏اکھاڑے میں نہ لائیں۔
۰۵ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۱:۴۹ دن

 اسلام اباد (92 نیوز) معاون خصوصی فردوس عاشق نے کہا قانون سے کوئی بالا نہیں، نیا پاکستان آئین اور قانون کی حکمرانی کا نام ہے۔

فردوس عاشق نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ قانون کو اپنے تابع بنانے والوں کو پہلی بار قانون کا سامنا ہے، چیخیں تو سنائی دیں گی۔

 

معاون خصوصی فردوس عاشق نے مزید کہا کہ لیگی قیادت فسطائی ذہنیت کی بات کرتی ہے تو ماڈل ٹاؤن میں معصوم لوگوں پر برستی گولیاں یاد آجاتی ہیں۔

 

خواتین اور ضعیفوں پر بے بہیمانہ تشدد فسطائی رویہ تھا، سیاست کے گلو بٹ کس منہ سے لیکچر دے رہے ہیں۔

تازہ ترین ویڈیوز