Wednesday, January 20, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نیامے اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا، دفتر خارجہ

نیامے اعلامیہ میں مسئلہ کشمیر پر اصولی موقف کا اعادہ کیا گیا، دفتر خارجہ
November 29, 2020

او آئی سی 47 واں وزارتی کونسل نائجر اجلاس اعلامیہ کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن تصفیہ پر زور دیا گیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اعلامیہ میں تنازعہ جموں و کشمیر پر او آئی سی کے اصولی موقف کو دوہرایا گیا۔ اعلامیہ جیسی وزارتی کونسل دستاویز میں تنازعہ جموں و کشمیر کی شمولیت اہم ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ اعلامیہ او آئی سی کی مسئلہ کشمیر پر مستقل حمایت کا کلیدی مظہر ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی کے اجلاس سے واپس آتے ہوئے مکہ مکرمہ میں مختصر قیام کے دوران  عمرہ ادا کیا۔ شاہ محمود قریشی نے پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلئے خصوصی دعائیں کیں۔

سفیر حسین ابراہیم طحہٰ او آئی سی کے نئے سیکرٹری جنرل منتخب  ہوگئے۔ جمہوریہ چاڈ کے حسین ابراہیم آئندہ 5 سال کیلئے سیکرٹری جنرل منتخب ہوئے ہیں۔ نومنتخب سیکرٹری جنرل 17 نومبر 2021ء کو اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گے۔