نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے شاہ محمود سفارتی محاذ پر سرگرم

کشمیریوں بھارتی مظالم دنیا آگاہ شاہ محمود سفارتی محاذ سرگرم
۱۶ اگست, ۲۰۱۹ ۱:۰۴ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) نہتے کشمیریوں پر بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنے کے لیے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سفارتی محاذ پر سرگرم ہیں۔ وزیر خارجہ مختلف ممالک کے اعلیٰ حکام سے رابطے کرکے بھارتی جارحیت سے آگاہ کر رہے ہیں۔

سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن ممالک  ڈومینیکن اور پیرو کے وزرائے خارجہ کو  بھی بھارتی جارحیت بارے بتایا۔

شاہ محمود قریشی نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آج ہونے والے سلامتی کونسل کے اجلاس پر  ڈومینیکن  ہم منصب  سےتبادلہ خیال کیا۔ ڈومینیکن کے وزیرخارجہ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر خارجہ نے پیرو کے ہم منصب نیسٹر پوپولیزیو کو بھی مقبوضہ کشمیر میں غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔ مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باعث ادویات اور خوراک کی قلت بارے بھی بتایا۔

پیرو کے وزیر خارجہ نے خطے میں امن واستحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز