نگران وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی نظر آرہے ہیں ، چوہدری نثارعلی خان



۲۵ مئی, ۲۰۱۸ ۶:۱۸ شام

اسلام آباد (92 نیوز) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لیے پہلی ترجیح تصدق حسین جیلانی نظر آرہے ہیں۔

سابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثارنے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے ملاقات کی۔

دونوں رہنمائوں نے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے بعد صحافیوں سے غیر رسمی گفتگوکرتے ہوئے چوہدری نثارعلی خان نے کہا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ نگران وزیراعظم کی تقرری کا معاملہ پارلیمانی کمیٹی میں جائے گا۔

چوہدری نثارعلی خان نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ضروری نہیں کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے والے انتخابات میں کامیاب ہوں۔ ہر سیاسی جماعت کے الیکٹ ایبل اپنے اپنے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ  عام انتخابات میں چار حلقوں سے لڑیں گے۔

سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے مزید بتایا کہ 95 فیصد ایم این اے  ان کے ہم خیال تھے لیکن کوئی موقف کو عملی جامہ پہنانے والا بھی تو ہو۔

راولپنڈی کے علاقے ڈھوک منشی میں چکلالہ ویلفئیر سٹی میں قبرستان اور پارک منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ وزارت داخلہ کی قیادت میں دہشت گردی کی جنگ لڑی کراچی آپریشن شروع کیا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ حکومت ملی تو راولپنڈی میں چھ سو بستروں کا اسپتال بنائینگے۔



تازہ ترین ویڈیوز