نِیس میں سالانہ کارنیول کی تیاریاں زور وشور سے جاری

سالانہ کارنیول صدر ڈونلڈ ٹرمپ ولادی میر پیوٹن اینگلا مرکل عمانوئل میکخواں، کم جونگ
۰۶ فروری, ۲۰۱۹ ۸:۵۱ شام

 پیرس (92 نیوز) فرانسیسی شہر نِیس میں سالانہ کارنیول کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔

اس سلسلے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ،ولادی میر پیوٹن ،اینگلا مرکل ، عمانوئل میکخواں، کم جونگ اُن اور دیگر  سربراہوں کے دیوہیکل پتلے بنائے گئے  ہیں جنہیں خوفناک مسخروں کا روپ دیا گیا ہے۔ سالانہ کارنیول سولہ فروری سے شروع ہوکر تین مارچ کو ختم ہو گا۔

دوسری طرف یہ مناظر ڈنمارک کے چڑیا گھر کے ہیں جہاں  چھوٹا گوریلا اپنے بڑے  بھائی کو تنگ کرنے میں مصروف ہے ۔ چھ سالہ  YEBA  اپنے سے دس سال بڑے KIPENZIپر لکڑی کے کنُدے پھینکتے ہوئے کھیلنے کی ضد کررہا ہے جبکہ  وہ انتہائی تحمل کا مظاہرہ کررہا ہے ۔ شرارتی گوریلا کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی۔

تازہ ترین ویڈیوز