Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نو منتخب امریکی صدر کا ایران کیساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنیکا عندیہ

نو منتخب امریکی صدر کا ایران کیساتھ جوہری معاہدہ بحال کرنیکا عندیہ
December 3, 2020

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو میں بائیڈن نے کہا کہ ایران کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کو ختم کرنے کیلئے ڈپلومیسی کو بحال کیا جائے گا،2015 میں اوباما دور میں ہونے  والے نیوکلیئر معاہدے کی حمایت کرتے ہیں۔

نومنتخب امریکی صدر کا کہنا تھا کہ معاہدے کی دوبارہ بحالی مشکل کام ہے لیکن اگر ایران مان گیا تو ہم دوبارہ معاہدے میں شامل ہو جائیں گے

جوبائیڈن کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ناپسندیدگی صرف اس علاقے میں جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے خلاف ہے۔ امریکا کی ترجیح ایران کو صرف جوہری ہتھیار نہ بنانے پر مائل کرنا ہونی چاہیے۔

دوسری جانب ایران بھی نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ مذاکرات بحال کرنا چاہتاہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایرانی صدر حسن روحانی نے پارلیمنٹ کی جانب سے یورینیم افزدوگی میں اضافے کا بل مسترد کر دیا تھا۔