نو جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہو گئے

نو جولائی اسٹیٹ بنک زرمبادلہ ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر
۱۱ جولائی, ۲۰۱۹ ۱۰:۱۹ شام

 کراچی (92 نیوز) اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں اضافہ ہو گیا۔ نو جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 8 ارب 30 کروڑ ڈالر کے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ آئی ایم ایف سے 99 کروڑ 14 لاکھ ڈالر کی پہلی قسط ملنے سے ہوا ۔ پانچ جولائی کو اسٹیٹ بنک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کم ہو کر 7.08 ارب ڈالر رہ گئے تھے جس کی وجہ بیرونی قرض اور دیگر مدات میں ادائیگیاں تھیں ۔

زرمبادلہ کے ذخائر میں 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کمی ہوئی ، کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 لاکھ ڈالر اضافے سے 7.17 ارب ڈالر ہو گئے۔ مجموعی ذخائر 14 ارب 26 کروڑ ڈالر ہو گئے ۔

تازہ ترین ویڈیوز