Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نون لیگ کا مریم نواز کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ

نون لیگ کا مریم نواز کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ
October 22, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ نے مریم نواز کے کمرے پر دھاوے کی فوٹیج سامنے آنے پر وزیراعظم کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ فوٹیج وزیراعظم کی لاقانونیت اور سیاسی انتقام کا ناقابل تردید ثبوت ہے، فوری استعفیٰ دیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح کمرے کا دروازا توڑا گیا، ایک خاتون کی چادر اور چار دیواری کی بے حرمتی کرنے والواں کو شرم آنی چاہے۔ غیرقانونی حرکت میں ملوث ہر کردار سے حساب لے کر رہیں گے۔ دوسری طرف شہباز گل نے بھی چیلنج دے ڈالا اور کہا اب تو فوٹیج آگئی، آپکا جھوٹ عیاں ہے۔ دکھائیں کہاں ہے رینجرز۔ کہاں ٹوٹا دروازہ؟ کس نے کی زور زبردستی۔ جھوٹی باجی جتنے مرضی صفحے پلٹ لے ہر صفحہ آپکو آپکی اصل شکل دکھائے گا۔ یہ ہمیں بتائیں گے چادر اور چار دیواری کا تقدس۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماڈل ٹاؤن میں حاملہ عورتوں کے منہ میں گولیاں ماریں۔ ن لیگ سمیت پی ڈی ایم کا جھوٹا پروپیگنڈہ اپنے انجام کو پہنچا آپ رسیدیں نکالیں۔