Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نون لیگ اور جے یو آئی (ف) کا اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے اے پی سیز بلانے کا فیصلہ

نون لیگ اور جے یو آئی (ف) کا اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے اے پی سیز بلانے کا فیصلہ
October 2, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) نون لیگ اور جے یو آئی (ف) نے اپوزیشن جماعتوں کو اکٹھا کرنے کیلئے اے پی سیز بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ مولانا فضل الرحمان  سے اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کے وفد نے ملاقات کی جس میں آزادی مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا حکو مت اس وقت ملک کے لیے خطرہ بنتی جا رہی ہے۔ کوئی بھی بات ہو حکومت کا بس یہی جوا ب ہوتا ہے ہم این آر او نہیں دیں گے۔ ملک کو تبدیلی اور عمران خان سے نجات کی ضرورت ہے۔ فضل الرحمان بولے آزادی مارچ کیلئے مشاورت سے آگے بڑھیں گے۔ ملکی معیشت ڈوب رہی ہے۔ تاجر کاروبار چھوڑ رہے ہیں، پیسہ باہر جا رہا ہے۔ حکومت آزادی مارچ کو کاؤنٹر کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔