Thursday, May 13, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نونہالوں کو مستقل معذوری سے بچانے کا مشن ، بلوچستان میں پولیو مہم کا دوسرا روز

نونہالوں کو مستقل معذوری سے بچانے کا مشن ، بلوچستان میں پولیو مہم کا دوسرا روز
April 12, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بلوچستان میں پولیو مہم کا دوسرا روز ہے۔ پہلے دن 33 اضلاع میں گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے گئے۔

بلوچستان بھر میں جاری پولیو مہم کا آج دوسرا روز ہے۔ اس مہم میں 21500 پولیو ورکرز حصہ لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے پولیو کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو ڈراپس پلا رہی ہیں۔ پہلے دن چار لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلاے گئے ۔

کوئٹہ میں 11 سے 15 اپریل کے درمیان جبکہ پورے بلوچستان میں 11 سے 13 اپریل کے درمیان پولیو مہم جاری رہے گی۔ بلوچستان میں دو ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ۔ قومی پولیو مہم کے تحت پورے پاکستان میں 37 ملین سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جا چکے ہیں۔