Friday, May 14, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نومولود بچوں کی ہلاکت، تحقیقاتی کمیٹی ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ پہنچ گئی

نومولود بچوں کی ہلاکت، تحقیقاتی کمیٹی ڈی ایچ کیو اسپتال جھنگ پہنچ گئی
November 4, 2019
جھنگ (92 نیوز) جھنگ میں نومولود بچوں کی اموات کے معاملے میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قائم تحقیقاتی کمیٹی ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچ گئی جو ٹیکنیکل طریقہ سے بچوں کی ہلاکت کے معاملے کا جائزہ لے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال جھنگ کے چلڈرن وارڈ میں ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے بچوں کی اموات پر ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز پنجاب کی سربراہی میں تحقیقاتی کمیٹی نے اسپتال کا دورہ کیا۔ ٹیم نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے تحقیقات کیں، بائیومیٹرک حاضری، ڈاکٹرز کی اوپی ڈی مریضوں کے چیک اپ کا ریکارڈ، سی سی ٹی وی فوٹیجز سمیت مختلف امور کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی جلد اپنی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔