Wednesday, March 3, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی

نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی
January 11, 2021

واشنگٹن (92 نیوز) نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن نے اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیدی۔ 24 رکنی کابینہ میں صنفی مساوات کا خیال رکھا گیا ہے۔

نومنتخب صدر نے ٹویٹ کیا کہ انہیں فخر ہے کہ کابینہ ارکان کے نام فائنل کر لئے ہیں۔ نئی کابینہ غیرمعمولی صلاحیتوں کے حامل 24 مرد و خواتین پر مشتمل ہے۔ کابینہ میں افریقی اور ایشیائی کمیونٹی کے نمائندگان کو نمایاں جگہ دی گئی اور پہلی بار خاتون وزیر خزانہ بنائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ کابینہ ارکان کی اکثریت سیاہ فام افراد پر مشتمل ہو گی۔

 ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مشکلات ہیں کہ بڑھتی ہی چلی جارہی ہیں۔ امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے کہا ہے مواخذے کی کارروائی سے قبل ٹرمپ کی نااہلی کی قرارداد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے مائیک پنس سے اپیل کی کہ وہ صدر کو نااہل قرار دیں۔

دوسری جانب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں ریاستی  مرکز کیپیٹل ہل پر ٹرمپ کے حامیوں کے حملے کے بعد سکیورٹی کے سخت انتظامات برقرار ہیں۔ امریکی پرچم تاحال سرنگوں ہے۔ مرنے والے پولیس اہلکار کو بھرپور خراج تحسین پیش کیا گیا۔