Friday, January 22, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 7افراد جاں بحق

نوشہرہ کے علاقہ نظام پور  روڈ پر ٹریفک حادثہ میں 7افراد جاں بحق
December 5, 2020

نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ کے علاقہ نظام پور روڈ پر ٹریفک کے المناک حادثہ میں سات افراد جاں بحق اور دس زخمی ہوگئے۔ نظام پور سے نوشہرہ آنے والی مسافر وین ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر سے ٹکرا گئی، زخمیوں کو قاضی میڈیکل کمپلکس نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔

نوشہرہ  کے علاقے نظام پور روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ پیش آیا۔ مسافروں سے بھری وین نظام پور سے نوشہرہ جارہی تھی کہ  دروازگئی کے مقام پر سیمنٹ سے بھرے ٹرک کو اوورٹیک کرتے ہوئے مخالف سمت سے آنے والے ٹرالرسے ٹکرا گئی اور 7افراد جان کی بازی ہار گئے ۔

جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک بچہ بھی شامل ہے ، وین میں 18افراد سوار تھے جن میں 10افراد زخمی بھی ہوئے ،زخمیوں کو قاضی میڈیکل کمپلیکس پہنچایا گیا جہاں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ،

 حادثے کے باعث نظام پور روڈ پر کافی دیر تک ٹریفک معطل رہی۔