نوشہرہ میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل

نوشہرہ قتل
۱۴ فروری, ۲۰۱۹ ۳:۱۰ شام

نو شہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں مخالفین نے فائرنگ کر کے ایک ہی خاندان کے 5افراد قتل کر دیے ۔

نوشہرہ میں پانچ افراد کے قتل کی لہرزہ خیز واردات پیش آئی ہے، ایک خاندان کے پانچ افراد کو گھر میں گھس کر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، معاملے پر پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں

واقعہ کندی تازہ دین کے علاقے میں پیش آیا  ۔ ریسکیو کے مطابق جاں بحق افراد میں میاں بیوی ، ان کی بیٹی اور دو بیٹے شامل ہیں ۔

واقعہ کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال متنقل کیں، جائے وقوعہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لئے گئے۔

قتل کیے جانے خاندان کاتعلق بڈھ بیر سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقتولین کی آبائی علاقے میں جائیداد کے تنازع پر دشمنی چلی آرہی تھی۔

اندوہناک قتل کی واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا،، جبکہ ملزمان کی جلد گرفتاری عمل میں لانے کیلئے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز