نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش

October 22, 2020
نوشہرہ (92 نیوز) نوشہرہ میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں بچے کی پیدائش ہو گئی۔ اکوڑہ خٹک کی خاتون نے اسپتال منتقلی کے دوران بچے کوجنم دیا۔
بچے کی پیدائش کے وقت ریسکیو 1122 کی خاتون اہلکار ایمبولینس میں موجود تھی ۔ زچہ و بچہ دونوں صحت مند ہیں۔