نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے ، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان


نورا لیگ ‏ میدان ‏ ڈاکٹر فردوس عاشق ‏ اسلام آباد ‏ ‏92 نیوز
۲۹ جنوری, ۲۰۲۰ ۱۱:۵۰ دن

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ہے۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں معاون خصوصی نے کہا کہ نورا لیگ میدان سے بھاگ چکی ، ‘‘ترچھی ٹوپی  ، ذائقے دو’’ نومبر سے  ملک سے فرار ہیں ،  کیمروں کے سامنے، اجلاسوں، ہوٹلوں میں لندن کی سڑکوں پر وہ بھلے چنگے اور روزانہ نیا ہیٹ پہن کر تقریریں کرتے ہیں لیکن عدالتوں کے سامنے اور کاغذات میں بیمار ہیں۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ  یہ پارلیمان سے تنخواہ لے رہے ہیں، لیکن قوم کی خدمت کے لئے دستیاب نہیں، ایسے بیمار قوم نے پہلے کبھی نہیں دیکھے ، قوم کو لوٹ کر بھی مظلوم ہونے کی دہائی دینے والے حساب سے نہیں بچ سکتے۔

تازہ ترین ویڈیوز