نواز شریف 48 گھنٹوں میں علاج کے لیے برطانیہ جائیں گے، ڈاکٹر عدنان کا ٹویٹ


نواز شریف ، 48 گھنٹوں ، علاج ، برطانیہ ، ڈاکٹر عدنان ، ٹویٹ
۱۷ نومبر, ۲۰۱۹ ۱۱:۱۳ دن

لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا نواز شریف 48 گھنٹوں میں علاج کے لیے برطانیہ جائیں گے۔

ڈاکٹر عدنان نے ٹویٹ پیغام میں کہا ان کا سفر حالت بہتر ہونے سے مشروط ہے۔ نواز شریف تمام سہولیات اور میڈیکل اسٹاف سے آراستہ ائیر ایمبولینس میں سفر کریں گے۔

گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالتے ہوئے انہیں علاج کیلئے چارہفتوں کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی تھی جس میں توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شہباز شریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے جو قبول کر لی گئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق اگر اس دوران نواز شریف کی صحت بہتر نہیں ہوتی تو چار ہفتوں کی مدت میں مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلےمیں لکھا شہبازشریف اور نوازشریف نے انڈر ٹیکنگ دی ہے اس لیے نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی جا رہی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز