نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ،مریم نواز


mariam nawaz
23 ستمبر, 2020 3:55 شام

اسلام آباد ( 92 نیوز) مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے کسی نمائندے نے آرمی چیف سے ملاقات نہیں کی ، میری اطلاع کے مطابق پارلیمانی رہنماؤں کی ملاقات اسلام آباد نہیں پنڈی میں ہوئی ۔

اپوزیشن کی اے پی سی کے بعد سیاسی سرگرمیاں تیز ،مریم نواز  بھی فرنٹ فٹ پرآگئیں ۔ سیاسی معاملات پارلیمنٹ میں حل کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا ۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا جی ایچ کیو میں سیاسی ملاقاتوں کےحق میں نہیں ہوں ، سیاسی قیادت کو بھی نہیں جانا چاہیے۔

مریم نوازکاکہناتھا کہ جی ایچ کیو میں ڈنر ہوایا نہیں  انہیں اس کا کوئی علم نہیں۔صحافی کے  سوال پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ شہبازشریف بہت وفادار بھائی ہے،وہ کبھی علیحدہ نہیں ہوں گے ،انہوں نے علیحدہ ہونا ہوتا تو آج وزیراعظم ہوتے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف دل کے عارضےمیں مبتلا ہیں،لیکن ان کے جذبے کوکوئی بیماری نہیں ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز