Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)
Hot Topics

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرنا شروع

نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرنا شروع
October 23, 2019 10:21 pm

 لاہور (92 نیوز) نواز شریف کے پلیٹ لیٹس پھر گرنا شروع ہو گئے۔ میڈیکل بورڈ ذرائع کے مطابق آج پلیٹ لیٹس 25 ہزار سے گر کر 7 ہزار تک رہ گئے۔ ذرائع میڈیکل بورڈ کے مطابق نواز شریف کو پلیٹ لٹس بڑھانے والی ادویات شروع کروا دی گئیں ۔ نواز شریف کو 5 میگا یونٹ لگ چکے ہیں۔ میڈیکل بورڈ نے 6 ویں یونٹ تیار کروانا شروع کر دیا۔ 5 میگا یونٹ لگنے کے بعد ان کے پلیٹ لٹس بڑھنے چاہیے تھے۔ :پلیٹ لٹس لگانے کے باوجود بھی ان کی تعداد کم ہو رہی ہے ۔ کوئی انفکیشن پلیٹلٹس کو ختم کر رہا ہے۔ پروفیسر محمود ایاز کا کہنا ہے نواز شریف کی طبعیت بالکل ٹھیک ہے۔ پلیٹ لٹس گرنے کے باوجود نواز شریف کے کسی بھی حصے سے خون رسنے کی اطلاعات جھوٹی ہیں۔ نواز شریف کے ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ٹیسٹ نیگٹو آئے ہیں۔ میڈیکل بورڈ ان کا کل صبح دوبارہ تفصیلی معائنہ بھی کرے گا۔ ادھر نواز شریف کی صحت کے معاملے پر سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا۔ شجاعت حسین نے نواز شریف کی صحت بارے دریافت کیا ۔ چودھری پرویز الہیٰ نے نواز شریف کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔

Contact Details