Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کے ریفرنس میں ظاہر اثاثے ضبط کیے جائیں ، احتساب عدالت

نواز شریف کے ریفرنس میں ظاہر اثاثے ضبط کیے جائیں ، احتساب عدالت
October 6, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) توشہ خانہ ریفرنس میں احتساب عدالت نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا جس میں کہا نواز شریف کے ریفرنس میں ظاہر اثاثے ضبط کیے جائیں۔ حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ اشتہاری ملزم نوازشریف کی پراپرٹیز، گاڑیوں، بینک اکاؤنٹس قرق کرنے سے متعلق رپورٹ بھی پیش کی جائے۔ چیئرمین ایس ای سی پی، ڈپٹی کمشنر لاہور، شیخوہ پورہ، راولپنڈی، ایبٹ آباد کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔ احتساب عدالت کی عملدرآمد رپورٹ 13 اکتوبر تک پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تحریری حکم میں کہا گیا نواز شریف کے مختلف نجی بینکس میں 3 غیر ملکی کرنسی سمیت 8 اکاؤنٹس قرقی میں شامل کیئے جائیں۔ نواز شریف کے محمد بخش ٹیکسٹائل ملز میں 4 لاکھ 67 ہزار ، اتفاق ٹیکسٹائل ملز میں 48 ہزار 606 شیئرز قرق ہونگے۔ حدیبیہ پیپر ملز میں نواز شریف 3 لاکھ 43 ہزار ، حدیبیہ انجینئرنگ کمپنی 22 ہزار شئیرز کے مالک ہے۔ نواز شریف کے 5 بینک اکاؤنٹس میں 6 لاکھ 12 ہزار  روپے موجود ہیں۔ غیر ملکی کرنسی والے اکاؤنٹس میں 566 یورو، 698 امریکی ڈالرز اور 498 برطانوی پاؤنڈز موجود ہے ۔ لاہور کے موضع مانک میں 936 کنال ،موضع بڈوکسانی میں  299 کنال زرعی اراضی  شامل ہے۔ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام لاہور، شیخو پورہ ، مری اور ایبٹ آباد میں جائیدادیں ہیں ۔ مری میں بنگلہ، چھانگلہ گلی ایبٹ آباد میں 15 کنال کا مکان اور اپر مال لاہور پر جائیداد شامل ہے۔ نواز شریف اور ان کے زیر کفالت افراد کے نام 1752 کنال سے زائد زرعی اراضی شامل ہے۔ نواز شریف 1 لینڈ کروزر، 2 مرسڈیز گاڑیوں سمیت 2 ٹریکٹرز کے مالک ہیں۔