نواز شریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر حاوی ہو چکی، پرویز الہٰی


نواز شریف ، ڈان لیکس والی ٹیم ، پارٹی پر حاوی ، پرویز الہٰی ، لاہور ، 92 نیوز
22 ستمبر, 2020 6:48 شام

لاہور (92 نیوز) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ نواز شریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر مکمل طور پر حاوی ہو چکی۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ نوازشریف بانی ایم کیو ایم کے نقش قدم پر چلنے سے گریز کریں، آج الطاف حسین قومی سیاست میں ماضی کا قصہ بن چکے، فوج سلامتی اور ملکی سلامتی کی ضامن ہے۔

اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے ایک ویڈیو بیان میں فوج کو پاکستان کی سلامتی اور استحکام کی ضامن قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی ڈان لیکس والی ٹیم پارٹی پر مکمل طور پر حاوی ہو چکی ہے، وہ بانی ایم کیو ایم والے کام نہ کریں۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ عین اس وقت نوازشریف کا اپنی ہی فوج کے بیان ملک دشمنی ہے جب بھارت پاکستان کے خلاف جنگ کی تیاریاں کر رہا ہے۔

چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ ماضی کی طرح آج بھی نوازشریف بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں، انہیں آج کشمیریوں کی یاد آ گئی ہے۔

تازہ ترین ویڈیوز