نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکتی ہے، احسن اقبال

نواز شریف ، صحت ، کنڈیشن ، جان لیوا ، حکومت ، صحت ، سہولیات ، مجرمانہ ، غفلت ، احسن اقبال
۲۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۶:۵۸ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا نواز شریف کی صحت کی کنڈیشن جان لیوا ہو سکتی ہے۔ حکومت نے صحت کی سہولیات کی فراہمی میں مجرمانہ غفلت برتی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا نواز شریف کو میڈیکل کیئر نہ ملنے کے ذمہ دار عمران خان ہیں۔ سب کچھ ان کی ہدایت پر ہو رہا ہے۔ انہوں نے امریکا میں کہا تھا میں واپس جاکر نواز شریف کا کھانا بند کردوں گا۔

قبل ازیں مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا تھا سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت اچانک ناساز ہوئی ۔ ذاتی معالج نے نواز شریف کی صحت کے خطرات سے آگاہ کیا ۔ گوگل پر سرچ کریں ، بیس ہزار سے کم پلیٹلیس کی کمی کتنی خطرناک ہے۔ ایسی صورتحال میں فوری طور پر علاج کیا جانا چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا ذاتی معالج نے بیماری کی سنگینی پر حکام کو آگاہ کیا ۔ اس کے باوجود حکام سوتے رہے اور رپورٹس ردی کی ٹوکری میں پھینک دیں ۔ کارکن اسپتال پہنچے تو نوازشریف کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

احسن اقبال کا کہنا تھا فردوس عاشق کے بیان کی مذمت کرتے ہیں ۔ نواز شریف کی صحت کےساتھ جو کھیل ہو رہا اس کا عمران خان نیازی ذمہ دار ہے۔ نواز شریف کو کچھ ہوا تو عمران خان نیازی ذمہ دار ہونگے ۔

تازہ ترین ویڈیوز