نواز شریف کی شہباز شریف کو لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی

نواز شریف ‏ شہباز شریف ‏ چٹھی ‏ منظر عام ‏ لاہور ‏ ‏92 نیوز ‏ جیل
۱۳ اکتوبر, ۲۰۱۹ ۹:۱۶ شام

لاہور ( 92 نیوز ) نوا زشریف کی شہباز شریف کے نام جیل سے لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی ،  بڑے بھائی نے چھوٹے بھائی کو  دیئر شہباز بھائی لکھ کر مخاطب کیا۔

نواز شریف کی شہباز شریف کو لکھی گئی چٹھی منظر عام پر آگئی ‏

دو روز قبل اکتوبر 10  2019 کو شہباز شریف کے نام لکھی گئی چٹھی  میں شہباز شریف کو  نواز شریف کی جانب سے ڈیئر شہباز بھائی  لکھ کر مخاطب کیا گیا ، خط میں  خیریت دریافت کرنے کے بعد سابقہ ملاقات میں ہوئی گفتگو  کا حوالہ دیکر  مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ اور دھرنے سے متعلق ہدایات دی گئی ہیں ۔

نواز شریف نے اپنی چٹھی میں لکھا کہ یہ کھڑا ہونے کا وقت ہے ، ہر مصلحت کو بالائے طاق رکھ کر اپنا حق منوانے کا وقت ہے ، اب ووٹ کی عزت بحال کرنے کا وقت ہے ۔

تازہ ترین ویڈیوز