نواز شریف کی برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا ، رانا ثناء اللہ


چار مارچ ، نواز شریف ، برطانوی اسٹیبلشمنٹ ، ملاقات ، تردید ، رانا ثناء اللہ
۱۰ مارچ, ۲۰۲۰ ۵:۱۳ شام

 اسلام آباد (92 نیوز) ن لیگی رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا چار مارچ کو نواز شریف کی برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات کی تردید نہیں کروں گا۔

 رانا ثناءاللہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا چار مارچ کو نواز شریف کی برطانوی اسٹیبلشمنٹ سے ملاقات سے متعلق میں تبصرہ کرنے کی پوزیشن میں اس لیے نہیں کہ پارٹی کی طرف سے اجازت نہیں۔

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن نے کسی قومی حکومت کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن قومی حکومت کی بجائے مڈ ٹرم انتخابات چاہتی ہے۔ مسلم لیگ ن احتجاج کے لیے ہر فورم کا انتخاب کرے گی۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا شہباز شریف کا مارچ کے مہینے میں وطن واپسی کا ارادہ ہے۔ نوازشریف دل کے آپریشن کے بعد فوری وطن واپس آجائیں گے۔ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کے لیے قانونی ٹیم کی مشاورت جاری ہے۔

رانا ثناءاللہ نے مشیر اطلاعات کو باجی بدزبان قرار دے دیا۔

تازہ ترین ویڈیوز