نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ، خورشید شاہ

خورشید شاہ
۱۰ مارچ, ۲۰۱۹ ۴:۳۱ شام

92 نیوزسکھر( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما  سید کورشید شاہ نے کہا کہ نواز شریف کو کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہو گی ۔

میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے خورشید شاہ بھی ماضی کے حریف کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ  عمران خان کی سیاست صرف گالم گلوچ ہے ، بدقسمتی سے اسے کنٹینر پر چڑھایا گیا۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جو شخص یوٹرن کو سیاست سمجھتا ہے اس پر کیا کہوں؟ ، عمران خان اسمبلی کو نہیں مانتے ہیں اس لئے نہیں آتے، ہم سیاست میں ذاتیات سے ہٹ کے بات کرتے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز شریف نے لاہور  کی جامعہ نعیمیہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا ، آپ ملک چلانے چلے ہیں قوم کو سبز باغ نہ دکھائیں ۔

حمزہ شہباز
‏ مانگے تانگے سے گھر نہیں چلتا ، ‏حمزہ شہباز

حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ  جب حکمرانوں کے وعدے پورے نہیں ہوتے تو قوم کسی پر بھی یقین نہیں کرتے ،ملکی معیشت کے لئے قومی ایجنڈا لے کرآئیں اس پر قانونی سازی کریں ۔

تازہ ترین ویڈیوز