Wednesday, May 12, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

نواز شریف کو کوئی خطرہ نہیں ، بس ہمت نہیں ہے ، شفقت محمود

نواز شریف کو کوئی خطرہ نہیں ، بس ہمت نہیں ہے ، شفقت محمود
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) لانگ مارچ کے التوا کے اعلان کے بعد حکومتی صفوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، شفقت محمود نے رد عمل دیتے ہوئے کہانوازشریف کو کوئی خطرہ نہیں، بس ہمت نہیں ہے۔

شفقت محمود نے کہا کہ نواز شریف  فرار ہیں اور بھاگے ہوئے ہیں ،فضل الرحمٰن کی پریس کانفرنس سے لگتا ہے انہیں لمبا ہی انتظار کرنا پڑے گا،پیپلزپارٹی کسی صورت استعفے نہیں دے گی ۔

اسد عمر نے ٹویٹ کیاپیپلز پارٹی استعفے دینے سے انکاری ہے ، مولانا استعفوں کے بغیر لانگ مارچ سے اورنواز شریف واپس آنے سے انکاری ہیں ، پی ڈی ایم تباہ۔