Wednesday, November 25, 2020
Urdu Web Newspaper 92news Live(UK) 92news Live(PK)
Urdu Web Newspaper
92news Live(UK) 92news Live(PK)

نواز شریف کو مرضی کا ڈاکٹر لینے کی پیشکش،بلاول نے عیادت کی اجازت مانگ لی

نواز شریف کو مرضی کا ڈاکٹر لینے کی پیشکش،بلاول نے عیادت کی اجازت مانگ لی
March 9, 2019 06:39 pm

لاہور ( 92 نیوز) وزارت داخلہ پنجاب نے جیل میں قید نواز شریف کو علاج کے لئے خط لکھ دیا  ۔ خط میں بتایا گیا کہ ڈاکٹروں نے انجیو گرامی اور مزید علاج کے لئے کارڈیک اسپتال تجویز کیا ہے ،  نواز شریف کواپنی مرضی کے کسی اسپیشلسٹ ڈاکٹر سے علاج کی سہولت دینے کا بھی کہا گیا۔ دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری  نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی عیادت کے لئے جیل میں ملاقات کا فیصلہ کر لیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے  محکمہ داخلہ کو نواز شریف سے ملاقات کیلئے اجازت کی درخواست دی گئی ۔ درخواست  صدر پی پی پنجاب قمر زمان کائرہ کی درخواست ڈپٹی جنرل سیکرٹری  عثمان ملک نے جمع کرائی ، درخواست میں پیپلزپارٹی نے بلاول بھٹو کی نوازشریف سے ملاقات کی اجازت مانگی ۔

Contact Details